مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں ایک تیز رفتار بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعرات کو بس ٹبہ سلطان پور سے خانیوال جا رہی تھی جب کچا کھوہ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور کھائی میں جا گری۔ بس میں کُل 54 مسافر سوار تھے۔ ہلاک ہونے والے تمام 15 افراد کا تعلق گجرات سے تھا۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال میں ایک تیز رفتار بس الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
News ID 1859056
آپ کا تبصرہ